پاکستان
19 جون ، 2015

19جون 1992 پاکستان کی تاریخ سیاہ ترین دن تھا،الطاف حسین

 19جون 1992 پاکستان کی تاریخ سیاہ ترین دن تھا،الطاف حسین

لندن......ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کاکہناہےکہ 19جون1992ایک سیاہ دن تھا جب سندھ کی بڑی مچھلیوں اور ڈاکوؤں کےخلاف ہونےوالےآپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا۔ الطاف حسین نے ایک بیان میں 19 جون 1992 کے آپریشن میں جاں بحق کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہزاروں کارکن ماورائے عدالت قتل کیے گئے اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نجی عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا جس کے بعد سیکڑوں کارکن جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

مزید خبریں :