19 جون ، 2015
ماسکو.......سعودی عرب اور روس کے درمیان پُرامن جوہری ٹیکنولوجی کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ۔ ٹیکنالوجی پر امن مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔دونوں ملکوں نے 6 مختلف معاہدوں پردستخط کئے ہیں۔روس اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط جمعرات کوماسکو میں سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے موقع پر ہوئے۔ان معاہدوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے 6معاہدے شامل ہیں۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادی میرپوٹن سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دوسری جانب ماسکو ہی میں سعودی اور روسی وزرائے تیل کے درمیان دوطرفہ تعاون پر مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے پر عالمی پابندیوں کا شکار ،روس ،، سعودی تیل کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔