19 جون ، 2015
لاس اینجلس......لوگ اسے نقلی سمجھ رہے تھے لیکن وہ اصلی نکلا،آرنلڈ شوارزنیگر نے مادام تساؤ کے میوزیم میں انٹری دے کر سب کو چونکا دیا۔لوگ جسے سمجھ رہے تھے مجسمہ،وہ جیتا جاگتا آرنلڈ نکلا۔ مادام تساو کے میوزیم میں اصلی ٹرمینیٹر نے نقلی بن کر لوگوں کو خوب بے وقوف بنایا،لوگ آرنلڈ شوازنگر کو ان کا مومی مجسمہ سمجھ کر سیلفیز بنا رہے تھے کہ اچانک ہیرو نے حرکت شروع کر دی،جیسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑگئے،لوگوں کو جب پتا چلا کہ ان کے درمیان نقلی نہیں اصلی ٹرمینیٹر موجود ہے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، یہ ہی نہیں آرنلڈ یہ روپ دھار کر سڑکوں پر بھی نکلے،دیکھنے والے حیران رہ گئے۔