انٹرٹینمنٹ
20 جون ، 2015

ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہے

ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہے

ہالی وڈ ........ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈ مین20 جون کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ،فیشن ماڈل ، گلوکار نکول کڈمین آج اپنی20 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔نکول میری کڈمین بیس جون انیس سو سڑسٹھ کو امریکا میں پیدا ہوئیں جو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ ، اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں ۔ دو ہزار چھ میں نکول کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا۔نکول فلمی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ کڈمین نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز 1989ء میں سنسنی خیز فلم ڈیڈ کام کے ذریعے کیا۔ ڈیز آف تھنڈر ، ٹو ڈائی فار اور مولن روج میں نکول کی کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا اور دی آورز میں اداکاری پر کڈمین کو کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازا گیا جس میں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں۔نکول نے ہالی ووڈ کے معروف فلمی اداکار ٹام کروز کے ساتھ شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی جسکے بعد کڈمین نے معروف موسیقار کیتھ اربن سے شادی کر لی اور رواں ماہ 26 جون کو اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائیں گی۔

مزید خبریں :