21 جون ، 2015
کراچی........کراچی میں قیامت خیز گرمی نے 106افراد کی جان لے لی،زیادہ تر ہلاکتیں ڈی ہائیڈریشن اور گرمی کے باعث ہونے والی بیماریو ں سے ہوئیں۔یاد رہے کہ اتوار کو شہر میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تھا،جبکہ رات میں بھی شہر میں حبس اور لو کی کیفیت موجود ہے۔ادھر اندرون سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی آسمان سے آگ برستی رہی۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 106 افرادہلاک ہوگئے،اس دوران جناح اسپتال میں75اورعباسی اسپتال میں20 افرادجان کی بازی ہار گئے ۔ادھر سول اسپتال میں2اور لیاری جنرل اسپتال میں 9 افراد شدید گرمی سے انتقال کرگئے۔