13 مئی ، 2012
لندن .. برطانیہ میں سرمایہ دارانہ نظام اوراسپین میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔لندن میں آکوپائے موومنٹ نے چھ ماہ بعدنئے مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔سینٹ پال کیتھڈرل کے باہر سیکڑوں افرادجمع ہوئے۔جہاں سے احتجاجی ریلی شروع ہوئی۔اورشہرکی بڑی فنانس کمپنیوں کے دفاترکے باہراختتام پذیرہوئی۔اس دوران فیٹرلین پرریلی کے شرکااورپولیس اہلکاروں میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔دوسری جانب اسپین کے شہروں میڈرڈاوربارسلونا میں ہزاروں افرادنے معاشی بحران اور حکومت کی کفایت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے کیے۔