23 جون ، 2015
کراچی.......محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دکانیں اور شاپنگ سینٹرز رات 9بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن دفعہ 144کے نفاذکے بعد جاری کیا گیا۔ اس کا علان گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر کی مارکیٹوں اور دکانوں کےعلاوہ بجلی سے چلنے والے سائن بورڈز بھی رات 9بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، یہ بھی کہا گیا تھا کہ کسی بھی سرکاری دفتر میں 11بجے دن تک ایئرکنڈیشنر نہ چلائے جائیں۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تمام کمشنرز کو ان دفعہ 144لگا کر مارکیٹیں بند کرانے کی ہدایت کی تھی۔