25 جون ، 2015
لندن..........صبح کا ناشتہ وقت پر کرنا یوں تو صحت کے لیے بیحد مفید ہے، لیکن کبھی کبھی یہ عادت ایسے بھی بھاری پڑ جاتی ہے، جیسا کہ اس خاتون میزبان کے ساتھ ہوا۔ برطانیہ کے مارننگ شو میں لائیو نشریات کے دوران سوزینا ریڈ نامی خاتون میزبان نے ٹیبل کے نیچے رکھی ناشتے کی پلیٹ پاؤں سے دھکیل کر چھپانی چاہی، تاہم کیمرے کی آنکھ نے تمام منظر محفوظ کرلیا۔ سوزینا سمجھتی رہیں کہ وہ اپنے ناشتے کی پلیٹ چھپانے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور انہیں کسی نے نوٹس نہیں کِیا، تاہم بعد ازاں حقیقت معلوم ہونے پر بیحد شرمندہ ہوئیں۔ تو جناب کیمرے کی آنکھ سے کچھ بھی بچنا ناممکن ہے۔