25 جون ، 2015
ہالی وڈ........ہالی وڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ہِٹ مین -ایجنٹ47‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر بیج کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اہم ترین ٹاسک میں مصروف ایک ایسے خطرناک شخص کے گِرد گھوم رہی ہے، جو نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور راستے کی رکاوٹ بننے والے ہر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔ ڈنمارک کی گیم ڈولپر کمپنی آئی او انٹریکٹو اور ویڈیو گیم ’ہِٹ مین‘ سے ماخوذ دہشت ناک واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم کو چارلس گورڈن اور ایلکس ینگ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں روپرٹ فرینڈ، زیچری کوئینٹو، ہانا وئیر اور تھامس کرچ مین شامل ہیں۔ بہادری اور نشانے بازی میں مہارت کے حیرت انگیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ ایکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 21اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔