انٹرٹینمنٹ
25 جون ، 2015

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے گانے ’تو چاہیے‘ کی وڈیو جاری

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے گانے ’تو چاہیے‘ کی وڈیو جاری

بالی وڈ.........بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے لیے پاکستانی پاپ اسٹار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے ’تو چاہیے‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ تو چاہیے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔ ویڈیو میں سلمان خان اور کر ینہ کپور کو خوشگوار موڈ میں دیکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان نا صرف ایکشن میں نظر آئیں گے، بلکہ ایک پاکستانی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دیں گے۔ کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھو م رہی ہے، جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جانا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیر خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پاکستان پہنچانے کے لیے سرگرم ہو جاتے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کر ہے ہیں۔ جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :