13 مئی ، 2012
انقرا…ترکی میں ٹرکش لیگ کے ٹائٹل میچ کے بعدہارنے والی ٹیم کے مداحوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں نے استنبول کی سڑکوں کو میدان جنگ بنادیا۔ٹرکش فٹ بال لیگ کا ٹائٹل میچ Galatasaray اور دفاعی چیمپئن Fenerbahce کے درمیان ہوا۔ میچ کسی گول کے بغیر برابر رہا جس کے بعد Galatasaray پوائنٹس زیادہ ہونے کی بناء پر کامیاب قرار پائی۔ تاہم ہوم ٹیم کے مداحوں سے یہ جیت برداشت نہ ہوئی۔ اسٹیڈیم کے اندر بھی تماشائیوں نے توڑ پھوڑ اور مار پٹائی کی جبکہ گراوٴنڈ کے باہر بھی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ تماشائیوں نے پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس فائر کی۔