دنیا
13 مئی ، 2012

چین میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد40ہوگئی

چین میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد40ہوگئی

بیجنگ…چین میں گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 18 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔بارزوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے تاہم 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :