27 جون ، 2015
نیویارک...........چاق و چوبند رہنے کے لئے لوگوں کا ورزش کرنا تو ایک عام سی بات ہے، لیکن اتنے چھوٹے بچے کو ایسے جوش و خروش سے ایکسرسائز کرتے ہوئے شاید ہی کسی نے دیکھا ہے۔ ڈھائی سال کے یہ ننھے میاں فلمیں دیکھ دیکھ کر اس قدر متاثر ہو چکے ہیں کہ وزن اٹھا کر بالکل کسی پروفیشنل کی طرح انتہائی مہارت سے ورزش کرتے ہیں۔ چھوٹو میاں کی ان کاوشوں کے بعد ان کی باڈی بنے یا نہ بنے، وہ تو ایک الگ بات ہے، لیکن ان کے معصومانہ اور دلچسپ انداز دیکھنے والوں کے دل میں ضرور بیٹھ جاتے ہیں۔