کھیل
27 جون ، 2015

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی20کرکٹ قوانین میں تبدیلی کردی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی20کرکٹ قوانین میں تبدیلی کردی

بارباڈوس.........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ نے ون ڈے اور ٹی 20میچوں کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئی سی سی کے اجلاس جو بارباڈوس میں ہوا، اجلاس کے دوران ایک روزہ اور ٹی20 میچز کے کچھ قوانین میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے قوانین پر عملدر آمد 5جولائی سے ہوگا۔ نئے قوانین میں 4اہم بڑی تبدیلیاں ہیں، جن کے مطابق ون ڈے میچز میں 15سے 40اوورز کے دوران لیا جانے والا دوسرا بیٹنگ پاور پلے ختم کردیا گیا ہے، شروع کے1 سے10 اوورز کے دوران کوئی لازمی کیچ پکڑنے کی پوزیشن نہیں ہوگی، آخری 10اوورز دوران 30گز کے دائرے سے باہر 5فیلڈرز کا قانون بھی ختم کردیا گیا اور آخر میں بیٹسمین کو ہر طرح کی نو بال پر فری ہٹ ملے گی، جو ون ڈے اور ٹی20 دونوں طرز کی کرکٹ میں لاگو ہونگے۔

مزید خبریں :