28 جون ، 2015
لاہور.......پاکستان عوامی تحریک نےڈاکٹرطاہر القادری کےلیےپنجاب پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا۔پی اےٹی ذرائع کےمطابق ڈاکٹرطاہر القادری کی آمد کےموقع پر سیکیورٹی کے فرائض عوامی تحریک کی یوتھ فورس انجام دے گی،ڈیڑھ سوسے زائد کارکن ڈاکٹرطاہرالقادری کی سیکیورٹی پر مامورہوں گے،جنہیں خصوصی سیکیورٹی کارڈ جاری کیے جائیں گے،ان ذرائع نے مزید بتایاکہ پولیس صرف روٹ کلیئر کرنے کے فرائض انجام دے گی۔