پاکستان
28 جون ، 2015

منگلا ڈیم میں دراڑیں پڑنے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان

منگلا ڈیم میں دراڑیں پڑنے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان

میرپور........... ترجمان منگلا ڈیم کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم ملک کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ ہے، یہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس میں دراڑیں پڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ منگلا ڈیم کے ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد گزشتہ دو سال کے دوران ڈیم کو ہر لحاظ سے چیک کیا جا رہا ہے، ماہرین نے ڈیم کی تعمیر اور توسیع کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ چند ماہ پہلے خالق آباد کے مقام پر ڈیم سے ملحق ایک سڑک کو شدید نقصان پہنچا تھا، اس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے اور سڑک آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ منگلا ڈیم کا 23جون کو ازسر نو جائزہ لیا ہے، منگلا ڈیم میں نہ تو کوئی دراڑ ہے اورنہ ہی ڈیم کو کسی طرح کا کوئی خطرہ ہے۔

مزید خبریں :