پاکستان
28 جون ، 2015

پنجاب کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

پنجاب کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

لاہور..........پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کی کتاب میں صوبے کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ متعلقہ حکام نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم بھی الگ سے تحقیقات کرے گی ۔ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں صوبہ پنجاب کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا جائےگا،وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم بھی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کی اشاعت انتہائی افسوس کا مقام ہے،اتنے اہم معاملے میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر میکانزم موجود نہیں،واقعے کی نشاندہی کے بعد متعلقہ محکمے اور حکام کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا ،مگر محکمے نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ نے غلط نقشے والی تمام کتابیں اسکولوں اورمارکیٹ سے فوری اٹھاکر درست نقشے والی نئی کتابوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :