پاکستان
28 جون ، 2015

ڈاکٹر ارشد وہرہ کی والدہ کا انتقال، الطاف حسین کی تعزیت

ڈاکٹر ارشد وہرہ کی والدہ کا انتقال، الطاف حسین کی تعزیت

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف صنعتکار اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ سے ان کی والدہ رحیمہ عبداللہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ڈاکٹرارشد وہرہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں کا کوئی نعیم البدل نہیں ہوتا تاہم اللہ تعالیٰ کی مصلحت کے آگے انسان بے بس ہے۔انھوں نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے اپنی ، رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور تمام کارکنان کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)۔دریں اثنا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشدوہرہ کی والدرحیمہ عبداللہ انتقال کرگئیں،وہ کئی روز سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی عمر79برس تھی۔علاوہ ازیں لندن اور کراچی میں موجود ارکان رابطہ کمیٹی نے بھی ڈاکٹرارشد وہرہ سے تعزیت کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے شہید کارکن محمد رشید کے والد محمد عباس اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن محمد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثنا ایم کیو ایم کی شہید خاتون رکن قومی اسمبلی و’’شہید بیداری پنجاب ‘‘ بیگم طاہرہ آصف کی پہلی برسی کے موقع پر لاہور میں واقع ان کی رہائشگاہ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی ، سینیٹر میاں عتیق، اراکین قومی اسمبلی آ صف حسنین ،ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین، کشور زہرہ،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر ، رکن فیصل فجاج ڈار، صدر پنجاب و اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب، انچارج سوشل فورم ڈاکٹر افتخار حسین بخاری ، شعبہ خواتین کی صدر سلمیٰ منیر،ضلعی صدور سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم طاہرہ آصف شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید خبریں :