28 جون ، 2015
کراچی..........امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کراچی کے معاملات خود دیکھیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے ، انہیں اب آرام کرنا چایئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایف بی ایریا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ پانی بنیادی چیز ہے، جو حکومت عوام کو پانی فراہم نہیں کرسکتی اُسے مستعفی ہوجانا چاہئے، حکمران خود ائیر کنڈیشنڈ گھروں میں رہتے ہیں اور عوام کو گرمی میں چھوڑا ہوا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ وہ جب سے کراچی آئے ہیں انہوں نے عوام کی آنکھوں میں حکمرانوں کے خلاف غصہ دیکھا ہے۔