28 جون ، 2015
کراچی.......مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویثرن کی جانب سے شہر قائد میںگرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے1200سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، جبکہ ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ کو ٹھرایا ۔مظاہرے میں علامہ مبشر حسن ،حسن ہاشمی ،علامہ علی انور،علی حسین نقوی ،تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال سمیت ڈاکٹر مدثر حسین،آصف صفوی،ناصر حسینی،حیدر زیدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے ۔اور کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر میں بارہ سو سے زائد اموات کے ذمہ دار وفاقی وزیر خواجہ آصف و عابد شیرعائد ہیں ۔وفاقی حکومت ایک منظم سازش کے تحت معاشی حب کراچی کو مفلوج کررہی ہے۔ شہر میں توانائی بحران در اصل نواز حکومت کی متعصبانہ پالیسی کا نتجہ ہے۔ معاشی حب کا پیسہ اگراسی شہر پر لگایا جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔650میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی دعویدار حکومت بتائے کے روشنیوں کا شہر کراچی کو تاریکیوں میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے ۔ اور ملکی معیشت کا پیہ چلانے والے اس شہر کی بجلی کی رسد کو کیوں نہیں پورا کیا جاتا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے وفاقی وزراء وکے الیکڑک کی انتظامیہ کے خلاف بہت جلدپٹیشن داخل کی جائے گی۔ رہنمائوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر سو موٹو نوٹس لیا جائے۔