28 جون ، 2015
کابل.........افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 43 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کےمطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے قندوز ، اورزگان ،نورستان،فریاب، ہلمند اور غزنی کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں 43 شدت پسند ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ افغان آرمی کے دو جوان بھی جاں بحق ہوئے۔