28 جون ، 2015
کابل.........افغان وزیرداخلہ نورالحق علومی نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افغانستان کے وزیرداخلہ نور الحق علومی نے افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کا دورہ ملتوی کیا، مناسب وقت پر وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان وزیر کو پاکستان حکام کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی۔