28 جون ، 2015
کراچی..........چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سول اسپتال میں زیرعلاج ہیٹ اسٹروک کےمریضوں کی عیادت کی اور حکام کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان،وزیر صحت جام مہتاب ڈاہرکے ہمراہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال میں زیرعلاج ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو ایم ایس ڈاکٹر سعید قریشی کی جانب سے اسپتال میں آنے والے اور انتقال کرجانے والےمریضوں کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔