پاکستان
28 جون ، 2015

اے پی ایم ایس او کے تحت کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز

اے پی ایم ایس او کے تحت  کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی......آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پہلا کراچی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پرالطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون نے فیتہ کاٹ کر جبکہ رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے اسٹروک کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے چیئر مین سرفراز احمد اور دیگر بھی بڑی تعدادموجودتھے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ حق پرست پارلیمنٹرئینز الیون اور جرنلسٹس الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید حید رعباس رضوی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جانب سے رمضان المبارک میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اس کی تابندہ روایات کا امین ہے اور کراچی کے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شہر بھر سے 60سے زائد مختلف کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ تقریبا ً2ہفتے تک جاری رہے گا۔پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 1لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیموںاور کھلاڑیوں کیلئے بھی انعامات کاانتظام کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کے میچز کاآغاز رات دس بجے کیا جائے گا جو وقت سحر تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں شائقین کی سہولت کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر تفریح سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :