پاکستان
29 جون ، 2015

سات سال میں جماعت اسلامی نے کے پی کے کو کیا دیا؟وسیم اختر

  سات سال میں جماعت اسلامی نے کے پی کے کو کیا دیا؟وسیم اختر

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اخترنے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے غم میںدبلے ہونے اورمگرمچھ کے آنسوبہانے کے بجائے سراج الحق قوم کواس بات کاجواب دیں کہ پانچ سال تک ایم ایم اے کی شکل میں اوردوسال سے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے کے باوجودجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے عوام کوکیادیاہے؟ کیاجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں؟ کیا ان کی حکومت نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کاخاتمہ کردیاہے؟کیاوہاں تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں، ڈاکٹروں اوردیگرشہریوںکوجان ومال کاتحفظ فراہم کردیا ہے ؟کیاانہیں بھتہ خوری سے نجات دلادی ہے؟ کیا ان کی حکومت نے پشاورکوپیرس بنادیاہے؟وسیم اخترنے کہاکہ آج خیبرپختونخوا دہشت گردی کی وجہ سے جس تباہی وبربادی سے دوچارہے اورپوراملک دہشت گردی کی جس لپیٹ میں ہے اس کی ذمہ داری جماعت اسلامی پرعائدہوتی ہے لہٰذا سراج الحق کراچی کی فکرمیں دبلے ہونے کے بجائے خیبرپختونخوا کی صورتحا ل کوبہتربنائیں۔

مزید خبریں :