پاکستان
29 جون ، 2015

کے الیکٹرک نے بجلی کی تقسیم اورترسیل بہتر بنانے پرپیسہ خرچ نہیں کیا، نیپرا

کے الیکٹرک نے بجلی کی تقسیم اورترسیل بہتر بنانے پرپیسہ خرچ نہیں کیا، نیپرا

کراچی.........نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی تقسیم اور ترسیل بہتر بنانے پر نہ کوئی توجہ دی نہ اس پر پیسہ خرچ کیا۔ بجلی بحران کے دوران لوڈ بڑھایا گیا تو سسٹم بیٹھ گیا۔ نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے تقسیمی و ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں کی، جس کے باعث کے الیکٹرک کی سروسز کا معیار متاثر ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حتمی رپورٹ تیارکی جارہی ہے، آئندہ لائحہ عمل حتمی رپورٹ کے بعد پیش ہوگا۔

مزید خبریں :