کاروبار
29 جون ، 2015

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

کراچی.......سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل منگل کو بھی بند رہیں گے۔ایک بیان میں سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 24گھنٹے کیلئے بندرہیں گے۔ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنزنے پیر کی بندش کے بعد منگل کو کھلنا تھا۔ تاہم اب جمعرات اور ہفتے کو بھی سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

مزید خبریں :