پاکستان
29 جون ، 2015

ارشدوہرہ کی والدہ سپرد خاک ،ارکان رابطہ کمیٹی کی شرکت

 ارشدوہرہ کی والدہ سپرد خاک ،ارکان رابطہ کمیٹی کی شرکت

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشدوہرہ کی والد ہ رحیمہ عبداللہ کو پیر کے روز بعد نماز عصر میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر پی ای سی ایچ سوسائٹی کی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کیو رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت ، عبدالحسیب ، قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان ، مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔

مزید خبریں :