13 مئی ، 2012
لاہور … لاہور میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ پیپلز پارٹی کی ریلی ناصر باغ سے شروع ہوئی، جیالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ ریلی کی قیادت امتیاز صفدر وڑائچ اور وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے کی۔ ریلی کے شرکاء ٹرکوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ پیپلزپارٹی کی ریلی داتا دربار پہنچ کر ختم ہو گئی۔