پاکستان
13 مئی ، 2012

ملکی قیادت نیٹو سپلائی لائن کھولنے کیلئے بے تاب ہے، سید منور حسن

ملکی قیادت نیٹو سپلائی لائن کھولنے کیلئے بے تاب ہے، سید منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کا کہنا ہے کہ ملکی قیادت امریکی دباوٴ پر جھک گئی ہے اور نیٹو سپلائی لائن کھولنے کیلئے بے تاب ہے، حکمرانوں کی کمزوری بھانپ کر امریکا دھمکیاں دے رہا ہے۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی تربیت گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر جان کیری کا بیان کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان مزید تعاون کرے ورنہ خود کارروائی کریں گے، پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کی کھلی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی معافی مانگنے اور ڈرون حملے بند کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :