13 مئی ، 2012
وہاڑی … وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے میں کھلونے میں نصب دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق میلسی کے نواحی علاقے بستی غوث والی میں 2 بھائی عبدالمجید اور نوید اپنی چچا زاد بہن رابعہ کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہے تھے جنہیں راستہ میں پڑا ایک کھلونا ملا بچوں نے کھلونے سے کھیلتے ہوئے کھلونے پر نصب ایک بٹن کو دبایا جس سے زور دار دھماکہ ہوا، کھلونے میں نصب دستی بم پھٹنے سے نوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی عبدالمجید اور چچا زاد بہن رابعہ شدید زخمی ہوگئے،جنہیں تشویشناک حالت میں بہاولپور اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔