کاروبار
30 جون ، 2015

سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایئرانڈس کی سروس معطل

سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایئرانڈس کی سروس معطل

کراچی...........سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایئر انڈس کی سروس کو معطل کردیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حفاظتی انتظامات کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ائیرانڈس کی سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔ حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کے باعث مسافروں کو پہنچنے والے ممکنہ خطرے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ائیرانڈس کے طیارے ائیرسیفٹی رولز کے مطابق نہیں تھے، طیاروں میں کافی ٹیکنیکل مسائل تھے جس کے باعث کئی بار وارننگ دی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق ائیر انڈس کی سروس یکم جولائی 2015 سے بند کردی جائے گی۔

مزید خبریں :