پاکستان
30 جون ، 2015

نیب سے 50 میگا کرپشن ا سکینڈلز کی تفصیلات طلب

نیب سے 50 میگا کرپشن ا سکینڈلز کی تفصیلات طلب

اسلام آباد...........سپریم کورٹ نے نیب سے 50 میگا کرپشن ا سکینڈلز کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ سپریم کورٹ میں نیب کی کارکردگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں پلی بارگیننگ سے ملزم چھوڑنے کی شرح75فیصد ہے جو سب سے زیادہ ہے، قوم بدعنوانی کا پرچار سن سن کر تھک چکی ہےلیکن نیب خاموش ہے۔ عدالت نے نیب کو 50 میگا کرپشن اسکینڈلز کی تین درجوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ پہلے درجے میں مالیاتی ا سکینڈل، دوسرے درجے میں زمین کی کرپشن کے اسکینڈل اور تیسرے درجے میں اختیارات کے غلط استعمال کے اسکینڈل شامل ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کو کی جائے گی ۔

مزید خبریں :