پاکستان
30 جون ، 2015

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی 3 جولائی تک کیلئے بند

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی 3 جولائی تک کیلئے بند

اسلام آباد..........اسلام آباد کی وفاقی اردو یونیورسٹی کو تین جولائی تک بند کردیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے یکم جولائی سے ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے۔ سڑک کنارے بستہ پہنے کھڑے یہ طلبہ منتظر ہیں کہ آخر کب ان کو سکون سے پڑھنا نصیب ہوگا، یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی لڑائی کے بعد تدریسی عمل رکا ہوا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر ہفتے بھر کے لئے یونیوسٹی بند کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء تنظیمیں ایف آئی آر ختم کروانے کے لیے یونیورسٹی کا ماحول خراب کر رہی ہیں، جبکہ طلباء کہتے ہیں تنظیموں کی سیات اور انتظامیہ کے اندرونی جھگڑوں سے ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔اس سے قبل بھی طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے باعث یونیورسٹی گیارہ سے بیس جون تک بند رہی تھی۔طلباء کے درمیان تنظیمی تصادم ہو یا انتظامیہ میں اقتدار کی جنگ، نقصان دونوں صورتوں میں اسٹوڈنٹس کا ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :