پاکستان
30 جون ، 2015

ایم کیو ایم رہنما عامر خان سینٹرل جیل سے رہا، نائن زیرو پہنچ گئے

ایم کیو ایم رہنما عامر خان سینٹرل جیل سے رہا، نائن زیرو پہنچ گئے

کراچی...........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد نائن زیرو پہنچ گئے، کارکنوں کا پرجوش نعروں اور گلاب کی پتیوں سے والہانہ استقبال،، میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سینٹرل جیل سے رہائی پاکر سیدھے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پہنچے۔ متحدہ کے کارکنا ن نےپرجوش نعروں اور گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ متحدہ کے خلاف ایک بار پھر سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے، الطاف حسین محب وطن تھے اور رہیں گے، ایم کیو ایم کو اللہ کی تائید حاصل ہے اور دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ متحدہ رہنما عامر خان نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پہلےسے زیادہ طاقتور ہوکر ابھرے گی۔ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر دوران حراست بدترین تشددکیا جاتا ہے، ان کارکنان کی عظمتوں کو سلام ہے جو قیادت پر اندھا اعتماد کرتے ہیں۔

مزید خبریں :