پاکستان
30 جون ، 2015

کراچی: گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1192جاپہنچیں

کراچی: گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1192جاپہنچیں

کراچی..........کراچی میں بیس جون سے جاری گرمی کی لہر نے مزید 26 افراد کی جان لے لی، مجموعی ہلاکتیں 1192جاپہنچیں ۔ کراچی میں گرمی کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، پہلے کی نسبت گرمی بھی کم ہوگئی اور اسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی پہلے جیسا نہیں رہا تاہم ہیٹ اسٹروکس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد ہلاک ہوگئے- اب تک جناح اسپتال میں372 مریض انتقال کر چکے ہیں، سول میں 156، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں یہ تعداد 240، لیاقت نیشنل میں 75، انڈس اسپتال میں 45 ،کورنگی اسپتال میں 18، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 16 ،لیاقت آباد میں 6 ، اوجھا اسپتال میں 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 32 ، پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال میں 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے سے ہیٹ اسٹروک سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :