30 جون ، 2015
پشاور..........خیبر پختونخوا حکومت نے پانچ جولائی کو ہونے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی درخواست کر دی اور واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت فوج کی مدد کے بغیر دوبارہ پولنگ ہرگز نہیں چاہتی ۔پشاور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں پانچ جولائی کو 365 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے انتظامات اور سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں دوبارہ پولنگ کےموقع پر فوج کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی گئی۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن پر واضح کیا کہ حکومت فوج کی مدد کے بغیر دوبارہ پولنگ ہرگز نہیں چاہتی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوالیڈی پولیس کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب کی لیڈی پولیس کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ اجلاس میں دوبارہ پولنگ کےموقع پر دفعہ 144 کے تحت صوبے کی تمام پرنٹنگ پریس 4 اور 5 جولائی کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔