پاکستان
30 جون ، 2015

عمران فاروق کیس :جے آئی ٹی کی تشکیل، انعام غنی سربراہ مقرر

اسلام آباد.......عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سےتفتیش کےلیے مشترکا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے2افسران نے جے آئی ٹی کے سربراہ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی سے ملاقات کی۔لندن پولیس کے حکام عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کےلیے اسلام آباد میں موجود ہیں،لندن پولیس کی ٹیم ابھی تک گرفتار ملزم معظم علی سے ملاقات نہیں کر سکی۔

مزید خبریں :