پاکستان
01 جولائی ، 2015

شکارپور میں رینجرز کا آپریشن :2ملزمان ہلاک،افسر و اہلکار شہید

شکارپور میں رینجرز کا آپریشن :2ملزمان ہلاک،افسر و اہلکار شہید

شکارپور......سندھ کے ضلع شکارپور میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیاہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک اور رینجرز کے ایک افسر سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔ رینجرز کے ذرائع نے بتایا کہ شکار پور کے علاقے گولودڑو اور گڑھی یاسین سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ آپریشن کے آغاز پر کچھ جرائم پیشہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور انڈس ہائی وے کی طرف آئے ۔ یہاں ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں 2 ملزمان ہلاک اور رینجرز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عبدالجبار موقع پر شہید ہوگئے۔ مقابلے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی اہلکار نے دم توڑ دیا ۔ ذرائع کے مطابق شکار پور کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :