13 مئی ، 2012
لاہور…انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دریاوٴں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے باعث صوبہ پنجاب کو پانی کی فراہمی میں دس ہزار اور سندھ کو گیارہ ہزار کیوسک اضافہ کردیا گیا ہے،ارسا کے ترجمان خالد رانا کے مطابق آبپاشی کیلئے صوبوں کو پانی کی قلت 29فیصد سے کم ہو کر 22فیصد پر آگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کل تک پانی کی کی قلت کم ہو کر 20فیصد تک آنے کی امید ہے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کو پانی کی فراہمی 80ہزار سے بڑھ کر 90ہزار کیوسک جبکہ سندہ کو 53ہزار سے بڑھاکر64ہزار کیوسک کردی گئی ہے ،ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان کو 6ہزار اور خیبر پختواہ کو 3ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔