پاکستان
01 جولائی ، 2015

لاہور :3 روز پہلے مارےجانیوالےدہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

لاہور :3 روز پہلے مارےجانیوالےدہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

لاہور.....وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ لاہور میں تین روز پہلے مارےجانےوالےدہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے ، دہشتگردوں کا ہدف مال روڈ پرآئی بی ہیڈ کوارٹر تھا، القاعدہ کے ارکان پلاننگ میں شامل تھے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ برصغیر القاعدہ کا سرغنہ، ایک بھارتی شہری ہے جو افغانستان میں رہتا ہے،حملہ آوروں کو 5 ماہ افغانستان میں تربیت دی گئی۔ وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ دہشتگرد نعمان زخمی حالت میں گرفتارہے،ہلاک اور گرفتار دہشتگردوں سے4خودکش جیکٹس ،4کلاشنکوف،راکٹ لانچربرآمدہوئے۔انہوں نےکہا کہ 3دہشتگردوانا سےسوارہوئےاورلاہورپہنچے،دہشتگردوں کےٹھکانےپرحملہ کیا تو2 افراد زخمی ہوئے ، دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرکےدہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنایا۔شجاع خانزادہ نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر پولیس ،سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اورافغانستان میں دہشتگردوں کےگردگھیراتنگ ہوچکاہے، کوشش ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں امن رہے،آپریشن ضرب عضب سے بہت کامیابیاں ملی ہیں۔ اس موقع پر وزیرداخلہ پنجاب نے اہم شخصیات کو ہدایت کی کہ غیرضروری سفرنہ کریں۔

مزید خبریں :