پاکستان
01 جولائی ، 2015

کراچی میں ہونیوالی اموات پر تمام متعلقہ ادارے جوابدہ ہیں،وزیر اعظم

کراچی میں ہونیوالی اموات پر تمام متعلقہ ادارے جوابدہ ہیں،وزیر اعظم

کراچی.....وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر سے اموات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی میں گرمی سےپیدا صورتحال پر وزیر اعلیٰ ہائوس میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کو گرمی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ کے ذمے داروں کا شفاف طریقے سے تعین کیا جانا چاہیے، اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارے جواب دہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح سےہونے والی اموات کی مثال نہیں ملتی، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کراچی میں ہونے والی اموات پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کوطبی امداد کیلئےہرممکن اقدامات کیے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ شدید گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد ساڑھے 12 سو ہے جبکہ گرمی سے متاثرہ 65 ہزارمریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے معاملات میں دلچسپی لینے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیرداخلہ چودھری نثار ، وزیر اطلاعات پرویزرشید، وفاقی وزرا مشاہد اللہ خان، عبدالقادر بلوچ اورسائرہ افضل تارڑ بھی شریک تھیں۔

مزید خبریں :