13 مئی ، 2012
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں جاپانی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے شوہر نے اس کے تین بچو ں کو اغوا کرلیا ہے،8 روز گزر جانے کے باوجود پولیس بچوں کو بازیاب نہ کراسکی ۔جاپانی باشندہ خاتون جس نے گیارہ سال پہلے اسلام قبول کیا تھا۔ مریم کے مطابق 5 مئی کو اسکی دو بیٹوں 7 سالہ عائشہ 8 سالہ سحرش اور 6 سالہ علی کو کار سوار افراد نے اغواء کر لیا۔ مریم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر عرفان جاپان میں مقیم ہے جس نے دوسری شادی کر لی جس کے بعد اب جاپان میں میری جائیداد حاصل کرنے کے لیے بچوں کے پاسپورٹ مانگ رہا ہے اس لیے اس نے میرے بچوں کو اغواء کر لیاہے ۔ دوسری طرف تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے عرفان کی دوسری بیوی کے گھر والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جاپان میں مقیم عرفان نے جیو نیوز سے انٹر نیٹ کے ذریعے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بچے اسکی دوسری بیوی کے پاس ہیں اور باحفاظت ہیں اور وہ خود پاکستان میں آکر بچوں کو پیش کر دے گا۔