13 مئی ، 2012
لاہور…لاہور میں لیبر پارٹی پاکستان نے گلگت جیل میں قید پارٹی راہنما بابا جان اور چار ساتھیوں پر مبینہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاہور کے علاقے شادمان میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لیبر پارٹی پاکستان کے کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے گلگت جیل میں قید بابا جان اور ان کی چار ساتھیوں پر جیل میں مبینہ تشدد کیخلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابا جان اور ان کے چار ساتھیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بابا جان اور ان کے چار ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔