پاکستان
13 مئی ، 2012

مانیکا مان گئے ،ہم خیال پنجاب کے صدر رہیں گے

لاہور…عطا محمد مانیکا نے ہمایوں اخترسے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ واپس لے لیا۔ یوں ان کی ناراضی چوبیس گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکی اور ایک بار پھر ثابت ہوگیا پاکستان کی سیاست نہ سمجھنے کی نہ سمجھانے کی۔ عطا محمد مانیکا پاکستانی سیاست کے بارے میں پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہاں منافقت اور دوغلی پالیسی اپنانے والے ہی کامیاب ہیں۔مانیکا نے یہ فرمان اْس وقت جاری کیا جب مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ہم خیال کے اتحاد پر خود کو اعتماد میں نہ لیے جانے پر وہ ناراض ہوکر اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ۔یہ دیکھ کر وزیرِاعظم گیلانی نے فوراً ان سے لائن ملائی اور انہیں اپنا ہم خیال بننے کی دعوت دے ڈالی۔ مانیکا نے تو قوم کو جلد بریکنگ نیوز کی دینے کی نوید بھی سنادی تھی۔یہ بریکنگ نیوز چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں آگئی۔ ہمایوں اختر سے ملاقات کے بعد مانیکا دوبارہ ہم خیال ہوگئے اور مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کے صدر رہیں گے۔

مزید خبریں :