پاکستان
13 مئی ، 2012

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق علوانہ کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور …منڈی بہاوٴالدین میں 3 مقتولین کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے قاتل پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق علوانہ ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے اورنگ زیب، تنویر فاطمہ اور شہناز اختر نے بتایا کہ ان کا مقامی ایم پی اے طار ق علوانہ سے جائیداد کا تنازع ہے۔ کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ اسی رنجش پر طارق محمود اور ان کے بھائی خالد محمود علوانہ نے ساتھیوں کی مدد سے گزشتہ ماہ عدنان اور طارق سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ طارق علوآنہ اور ان کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔

مزید خبریں :