کھیل
02 جولائی ، 2015

محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا

محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا

کولمبو.........قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ محمد حفیظ کو ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کے لیے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ گرین شرٹس کے آل رائونڈر کا بولنگ ایکشن سری لنکا میںٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد دوبارہ مشکوک قرار دے دیا گیا تھا، جبکہ محمد حفیظ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14اوورز کی بولنگ کی تھی۔ دوسری جانب محمد حفیظ قومی ٹیم کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کے لیے پالیلی کیلی پہنچ چکے ہیں، جہاں 3جولائی سے تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، لیکن اب وہ ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اپنا بولنگ ایکشن دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے لیے کولمبو سے چنئی جائیں گے۔

مزید خبریں :