02 جولائی ، 2015
اسلام آباد......اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے معاملات میں بھارتی مداخلت کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھانے پر غور کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی سے ملاقات میںوزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کےکردار کومزیدموثربنایاجائے،امن،سیکیورٹی اور ڈویلپمنٹ کےلیےپاکستان کی آوازاقوام متحدہ میں سنائی دینی چاہیے۔ملاقات میںوزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اورقومی ترجیحات پر خطاب کے علاوہ جنرل اسمبلی میں شریک دیگر ممالک کے رہنماوں سےملاقاتیں کریں گے۔