کھیل
03 جولائی ، 2015

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

  پالی کیلے.....تیسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔محمد حفیظ، جنید خان، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود،احسان عادل ،راحت علی اور عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن میں میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پالی کیلے کی وکٹ عام طور پر بیٹنگ کے لئے سازگار سمجھی جاتی ہے لیکن اس وکٹ پر یاسر شاہ ایک بار پھر ٹرمپ کارڈ کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ سیریز میں 17 وکٹ لے کر اپنی بولنگ کی دھاک بٹھا چکے ہیں۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ سری لنکا کی طرح ہمارے کھلاڑی بھی بائونس بیک کرتے ہوئے تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ایک ٹیسٹ ہارنے کے بعد دوسرا جیتنا مشکل کام نہیں ہے۔سری لنکا اپنے کامیاب ترین بیٹسمین کمار سنگا کارا کے بغیرکھیل رہی ہے۔ 15 سال کےطویل عرصے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب سری لنکا کی ٹیم کسی میچ میں مہیلا جے وردھنے یاکمار سنگا کارا کی خدمات سے محروم ہے،جبکہ نوجوان فاسٹ بولر چمیرا بھی ان فٹ ہوکر میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

مزید خبریں :