14 مئی ، 2012
لاہور… ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے بابو صابو پولیس ناکے پر فائرنگ کے زخمیوں کی عیادت کی اور بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔شہید ہونے و الے پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں، حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔لاہور میں دہشت گرد،بابو صابو پولیس ناکے پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں کو شہید اور دو کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔اسی ناکے پر تقریباڈھائی سال قبل خود کش دھماکا بھی ہو چکا ہے۔ شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابو میں مجاہد فورس کے ناکے پر پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہے تھے کہ ایک سفید کار سے 3 افراد ناکے سے 10 گز کے فاصلے پر اترے اور ناکے پر کھڑے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جوانوں نے جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان نے کار ہی میں لاہور شہر کی طرف فرار ہو گئے۔واقعہ میں سالہ 50 کانسٹیبل مشتاق اور 27 سالہ زاہد ہلاک جبکہ کامران اور وقاص زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد شہر میں ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کو مزید چوکس کر دیا گیاہے۔